Friday, April 19, 2024

مارچ کرنا ہے تو غربت اور تعلیم کیلئے کریں ، وزیر اعلیٰ پنجاب

مارچ کرنا ہے تو غربت اور تعلیم کیلئے کریں ، وزیر اعلیٰ پنجاب
October 12, 2019
 لاہور (92 نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا آجکل مارچ کا بہت واویلا ہے۔ مارچ کرنا ہے تو غربت اور تعلیم کیلئے کریں۔ میں خود ایسے مارچ میں شرکت کروں گا۔ اساتذہ کے عالمی دن کی مناسبت سے ایوان اقبال میں تکریم اساتذہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں اساتذہ کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے اپنے خطاب میں آزادی مارچ کا بھی ذکر کر ڈالا اور کہا کہ غربت و جہالت کے خاتمے صحت اور تعلیم کے لئے لانگ مارچ نکالنا ہو گا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ اساتذہ معاشرے کے سر کا تاج ہیں ، آج جس مقام پر ہوں وہ اساتذہ کی وجہ سے ہوں۔ اساتذہ کے مسائل کے خاتمے اور تعلیم کی بہتری کے لئے حکومت کاوشیں کر رہی ہے۔ وزیر تعلیم مراد راس کا کہنا تھا کہ محکمہ تعلیم میں مسائل کا خاتمہ کر دیا گیا ہے، اساتذہ رٹا سسٹم سے نجات دلائیں ۔ تقریب میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اساتذہ کو انعامات بھی دئیے گیے۔