Friday, April 19, 2024

مارچ سے پہلے کوئیک مارچ ،دسمبر سے پہلے اہم فیصلے ہوں گے ، شیخ رشید

مارچ سے پہلے کوئیک مارچ ،دسمبر سے پہلے اہم فیصلے ہوں گے ، شیخ رشید
November 23, 2017

لاہور ( 92 نیوز ) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ مارچ سے پہلے کوئیک مارچ اور دسمبر سے پہلے اہم فیصلے ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ اس بار آصف زرداری بھی نواز شریف کے ساتھ نہیں جائیں گے۔
لاہور میں پیپلز پارٹی کے رہنما میاں منظور مانیکا کی صاحبزادی کی شادی کی تقریب میں شرکت سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نےسابق وزیر اعظم نواز شریف پر کڑی تنقید کی ۔ انہوں نے کہا کہ خود فوجی نرسری کی پیداوار ہے اور جوہر ٹاون کے پلاٹ بیچ کر سیاست دان بنے ہیں وہ کیا نظریہ اور جمہوریت کی بات کریں گے۔
شیخ رشید احمد نے کہا کہ اجمل پہاڑی، عزیز بلوچ اور جیرا بلیڈ جیسے لوگوں کو کوئی لیڈر مان لے تو مانتا رہے ۔ اصل فیصلہ تو آئین نے کرنا ہے۔
شیخ رشید نے کہا کہ مردم شماری ابھی تک 130 میں سے صرف 30 اضلاع میں ہوسکی ہے ۔ اگر ایسے ہی مردم شماری ہوئی تو مجھے الیکشن 2018 میں ہوتے نظر نہیں آتے ۔
شادی کی تقریب میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو ، قمر زمان کائرہ سمیت دیگر سیاسی شخصیات بھی شریک ہوئیں ۔