Thursday, March 28, 2024

مارٹن گپٹل اور ٹام بروس کی آخری ٹی ٹونٹی میں شرکت مشکوک

مارٹن گپٹل اور ٹام بروس کی آخری ٹی ٹونٹی میں شرکت مشکوک
September 5, 2019
کولمبو (سپورٹس ڈیسک) دورہ سری لنکا کے دوران نیوزی لینڈ ٹیم کے کھلاڑیوں کو انجریز نے گھیر لیا اور اس کے چار کھلاڑیوں کو فٹنس مسائل سے دوچار ہونا پڑا۔ مارٹن گپٹل اور ٹام بروس کی فٹنس مسائل کے باعث تیسرے اور آخری ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ میں شرکت بھی مشکوک ہے اسلئے ہمیش رتھرفورڈ کو سکواڈ میں طلب کر لیا گیا ہے ۔ نیوزی لینڈ اور سری لنکا کے درمیان آخری ٹی ٹونٹی میچ کل کھیلا جائے گا اور مہمان کیویز کو تین میچوں کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے ۔