Sunday, May 5, 2024

ماردھاڑ سے بھرپور ہالی وڈ فلم ”کولائیڈ“ کا آفیشل ٹریلر ریلیز

ماردھاڑ سے بھرپور ہالی وڈ فلم ”کولائیڈ“ کا آفیشل ٹریلر ریلیز
January 21, 2017

لاس اینجلس (ویب ڈیسک) ایکشن فلموں کے دیوانے تیار ہو جائیں، ماردھاڑ سے بھرپور ہالی وڈ فلم ”کولائیڈ“ کا آفیشل ٹریلر ریلیز کر دیا گیا۔ فلم آئندہ ماہ امریکی سینما گھروں کا رخ کر ے گی۔ ایکشن سے بھرپور ہالی وڈ فلم ”کولائیڈ “ کی کہانی ایسے نوجوان کے گرد گھومتی ہے جو جرائم پیشہ گروہ میں شامل ہو جاتا ہے۔

پھر وہ اس دلدل سے نکلنے کی ٹھان لیتا ہے لیکن جرائم کی دنیا چھوڑنے کے لیے اسے بہت پاپڑ بیلنے پڑتے ہیں اور دشمن اس کی جان کے درپے ہو جاتے ہیں۔ فلم کی ہدایات ایرن کریوے نے دی ہیں جبکہ نمایاں اداکاروں میں نکولس ہالٹ، فیلسٹی جونز، بین کنگزلے، انتھونی ہوپکنز اور مائیکل ایپ شامل ہیں۔ ایکشن فلم چوبیس فروری کو امریکی سینما گھروں کی زینت بنے گی۔