Wednesday, April 24, 2024

مادر وطن کے دفاع کیلئے پاک فوج کی لازوال قربانیوں کاتسلسل جاری

مادر وطن کے دفاع کیلئے پاک فوج کی لازوال قربانیوں کاتسلسل جاری
October 17, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز) مادر وطن کے دفاع کے لیے پاک فوج کی لازوال قربانیوں کا تسلسل جاری ہے ، گزشتہ 5 دنوں میں 22 فوجی افسران و جوان  وطن عزیز  پر جان نچھاور کر گئے ۔ پاکستان کے اندر، علاقائی امن و استحکام میں پاک فوج کا کلیدی کردار ہے ، دشمن قوتیں اپنے مکروہ عزائم میں کامیاب نہیں ہو پائیں گی۔

مادر وطن کے دفاع کیلئے گزشتہ 5 دنوں میں 22 فوجی افسران و جوان شہید ہو چکے  ہیں  ، بلوچستان میں 15، شمالی وزرستان میں 6، باجوڑ میں ایک فوجی جوان شہید ہوا ۔پاک فوج داخلی و علاقائی امن کیلئے سردھڑ کی بازی لگا رہی ہے۔پاکستان کے اندر، علاقائی امن و استحکام میں پاک فوج کا کلیدی کردار ہے  ۔

پاکستان مخالف قوتیں دو دہائیوں سے قیام امن کے فوائد زائل کرنا چاہتی ہیں اجیت ڈول ڈاکٹرائن کے تحت پاکستان کو دھمکیوں، دہشتگرد سرگرمیوں میں اضافہ کیا جا چکا ہے ۔ پاک آرمی دشمن کی سرگرمیوں کا محور اور مرکزی نشانہ ہے۔ سابق بھارتی آرمی چیف اور سبرامنیم سوامی جیسے سیاسی رہنما کھلے عام پاکستان توڑنے کی دھمکی دے رہے ہیں۔

ہندوستان، پاکستان اسٹاک ایکسچینج سمیت بلوچستان میں دہشتگرد حملوں میں ملوث رہا ہے۔ بھارتی دہشتگرد واقعات کے پیچھے علاقائی سطح پر تیزی سے تبدیل ہوتے حالات کارفرما ہیں۔

امریکا کی جانب سے افغان امن عمل میں پاکستان کا کلیدی کردار تسلیم کیا گیا ۔دنیا نے کورونا کی روکتھام، انسداد ٹڈی دل میں پاکستانی کاوشوں کا اعتراف کیا۔ پاک فوج دشمن قوتوں کے مکروہ عزائم کو کامیاب نہیں ہونے دے گی ۔