Saturday, April 20, 2024

مادر وطن کے تحفظ کیلئے جان قربان کرنے سے افضل کوئی فریِضہ نہیں ، آرمی چیف

مادر وطن کے تحفظ کیلئے جان قربان کرنے سے افضل کوئی فریِضہ نہیں ، آرمی چیف
April 10, 2019

 راولپنڈی (92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا مادر وطن کے تحفظ کیلئے جان قربان کرنے سے افضل کوئی فریِضہ نہیں۔

 جی ایچ کیو میں تقریب تقسیم اعزازات ہوئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

https://twitter.com/OfficialDGISPR/status/1115988129733926913

تقریب تقسیم اعزازات میں آرمی چیف نے شہدا کی قربانیوں اور بہادری کو سراہا۔ آرمی چیف نے قوم کے تعاون اور جرات کی بھی تعریف کی۔

 آرمی چیف کا کہنا ہے امن و استحکام افسران اور جوانوں کی قربانیوں کی مرہون منت ہے۔ مادر وطن کی خاطر سب کچھ قربان کرنے والے ہمارے حقیقی ہیرو ہیں۔ مادر وطن کے تحفظ کیلئے جان قربان کرنے سے افضل کوئی فریِضہ نہیں۔