Wednesday, April 24, 2024

مادر وطن کیلئے شہید ہونیوالوں میں کوئٹہ کے عبدالغفور بھی شامل

مادر وطن کیلئے شہید ہونیوالوں میں کوئٹہ کے عبدالغفور بھی شامل
September 3, 2018
کوئٹہ ( 92 نیوز) پاک سرزمین کی تاریخ شہداءکی ان گنت قربانیوں کے ایک لازوال داستان ہے ، ماردوطن کی حفاظت کے لئے کئی ماوں بہنوں اور بھائیوں کے لخت جگر جدا ہوئے مگر شہداءکے لواحقین آج بھی وطن کی حفاظت کے لئے تن من دھن کی بازی لگانے کے لئے تیار ہیں۔ ہماری عرض پاک کی شان شوکت ان شہداءکی مرہون منت ہے جنہوں نے اپنا خون دے کر وطن عزیز پر آنچ نہ آنے دی ، زندہ قومیں اپنے شہداءکو کبھی نہیں بھولتیں ،  کوئٹہ کے علاقے ہزارہ ٹاؤن کے عبدالغفور2007میں کوہاٹ میں دہشت گردی کی جنگ میں شہید ہوئے ۔ شہید عبدالغفور کی والدہ آج بھی اپنے بیٹے کی وردی اور تصاویرکو دیکھ کر آبدیدہ ضرور ہے مگر جذبات مادر وطن کی حفاظت کے لئے اپنے دیگر بیٹوں کی قربانی کے بھی تیار ہے ۔ شہید عبدالغفور کے بھائی کا کہنا ہے کہ ہمیں اپنے بھائی کے شہادت پر فخر ہے اگر ضرورت پڑی تومادروطن کی حفاظت کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ۔ اہل خانہ کہتے ہیں کہ شہید عبدالغفور کو پاک آرمی میں بھرتی ہونے کا بہت شوق تھا جس کا خواب انہوں نے جام شہادت نوش کرکے پورا کیا۔