Friday, April 26, 2024

مادر ملت فاطمہ علی جناح کی اڑتالیسویں برسی آج منائی جا رہی ہے

مادر ملت فاطمہ علی جناح کی اڑتالیسویں برسی آج منائی جا رہی ہے
July 9, 2015
لاہور (92نیوز) قیام پاکستان کی جدوجہد میں قائد اعظم محمد علی جناح کے شانہ بشانہ کام کرنے والی مادر ملت فاطمہ علی جناح کی اڑتالیسویں برسی آج منائی جارہی ہے۔ قائد اعظم محمد علی جناح کی ہمشیرہ محترمہ فاطمہ جناح نے تحریک پاکستان اور ملک کےلئے بے مثال کردار ادا کیا۔ 1929ءمیں قائد اعظم کی اہلیہ کے انتقال کے بعد ان کی زندگی یکسر بدل گئی۔ محترمہ نے قائداعظم کے شانہ بشانہ چلتے ہوئے برصغیر کی مسلم خواتین کو ایک پلیٹ فارم پرجمع کرکے حصول پاکستان کی منزل کو آسان تر کر دیا۔ ان کی گراں قدر خدمات پر قوم نے انہیں مادر ملت کا خطاب دیا۔ 1964ءمیں قوم اور جمہوریت کی خاطر جنرل ایوب کا مقابلہ کیا اور شمع جمہوریت کہلائیں۔ انتخابات میں حصہ لے کر انہوں نے معاشرے میں پسے ہوئے طبقات اور بالخصوص خواتین کو مشکلات کے سامنے ڈٹ جانے کا سبق بھی دیا۔ محترمہ فاطمہ علی جناح 9جولائی 1967ءکو 73برس کی عمر میں اس دار فانی سے کوچ کر گئیں لیکن پاکستانی قوم ان کی گراں قدر قومی خدمات پر انہیں آج بھی یاد کرتی ہے۔