Friday, May 10, 2024

مادر ملت فاطمہ جناح کی 53 ویں برسی آج منائی جا رہی ہے

مادر ملت فاطمہ جناح کی 53 ویں برسی آج منائی جا رہی ہے
July 9, 2020

کراچی ( 92 نیوز) قیام پاکستان کی جدوجہد میں اپنے بھائی قائد اعظم محمد علی جناح کے شانہ بشانہ جدوجہدکرنے والی مادر ملت فاطمہ جناح کی 53ویں برسی آج منائی جا رہی ہے۔

محترمہ فاطمہ جناح  قائداعظم کی دست وبازو تھیں ، ہراچھے برے حالات میں  بھائی کا ساتھ نبھایا ۔فاطمہ جناح 30 جولائی 1893ء کو کراچی میں پیدا ہوئیں ، آپ بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹی اور  سب کی لاڈلی تھیں۔

قائداعظم  نے قیام پاکستان کی جدوجہد شروع کی توہرمحاذ پر ان کےشانہ بشانہ نظرآئیں،قیام پاکستان کے بعد فاطمہ جناح خواتین اور ملک کی بہتری کےلئے کام کرتی رہیں ۔ یہی وجہ ہے کہ ان کومادر ملت کا خطاب ملا۔

قائداعظم کے انتقال کےبعد انہوں  نے بہت مشکل وقت  دیکھا ، خطاب پر پابندی لگی،مائی بردرکےنام سےکتاب لکھی،جوبرسوں بعدشائع ہوئی ،فاطمہ جناح نے  1965 میں  ایوب خان کے خلاف صدارتی انتخاب میں حصہ لیا۔

نوجولائی 1967ء کو فاطمہ جناح مختصر علالت کے بعد73 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں،انہیں کراچی میں قائد اعظم کےمزار کے احاطے میں سپردخاک کیاگیا۔