Saturday, May 11, 2024

مادر ملت فاطمہ جناح ؒ کی 52 ویں برسی آج منائی جارہی ہے

مادر ملت فاطمہ جناح ؒ کی 52 ویں برسی آج منائی جارہی ہے
July 9, 2019
راچی ( 92 نیوز) قائد اعظم محمد علی جناحؒ کے شانہ بشانہ قیام پاکستان کی جدوجہد میں حصہ لینے والی مادر ملت فاطمہ جناحؒ کی 52 ویں برسی آج منائی جا رہی ہے۔ مادر ملت 30جولائی 1893ء کو کراچی میں پیدا ہوئیں ، بانی پاکستان کی ہمشیرہ جذبہ خدمت میں اپنی مثال آپ تھیں ، آپ بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹی اور بچپن سے ہی سب کی لاڈلی رہیں۔ قائد اعظم محمد علی جناحؒ کے شانہ بشانہ چلتے ہوئے فاطمہ جناحؒ نے تحریک آزادی اور پاکستان کے قیام تک فیصلہ کن کردار ادا کیا۔ قیام پاکستان کے بعد بھی آپ نے خواتین کو ایک پلیٹ فارم متحد کرنے اور ملک کی ترقی کے لئے دن رات ایک کر دئیے،یہ ہی وجہ ہے کہ آپکو مادر ملت کا خطاب ملا۔ نو جولائی 1967ء کو فاطمہ جناح مختصر علالت کے بعد73 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں، اپنے عظیم بھائی کے مزار کے احاطے میں اپ کو دفن کیا گیا۔