Friday, April 26, 2024

مادر ملت فاطمہ جناح کا آج 127 واں یوم پیدائش منایا جارہا ہے

مادر ملت فاطمہ جناح کا آج 127 واں یوم پیدائش منایا جارہا ہے
July 31, 2020
کراچی (92 نیوز) بانی پاکستان قائداعظم محمدعلی جناح کی بہن اور مادرملت فاطمہ جناح کا آج 127 واں یوم پیدائش منایا جارہا ہے۔ سن 1893 میں کراچی میں پیدا ہونے والی فاطمہ جناح کو بچپن سے ہی اپنے بھائی محمدعلی جناح سے بے انتہا محبت تھی۔ انہوں نے اپنے بھائی کی طرح اعلی تعلیم حاصل کی۔ ڈینٹل سرجن بن گئی ۔ قیام پاکستان کی جدوجہد میں قائداعظم کے شانہ بشانہ رہیں اورخواتین کو متحرک کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ وہ ہرمشکل وقت میں بھائی کے ساتھ کھڑی رہیں۔ قیام پاکستان کے بعد فاطمہ جناح نے خواتین کی فلاح وبہبود کے لئے ایسوسی ایشن بنائی۔ قائداعظم کی وفات کے بعد فاطمہ جناح پر بہت مشکل وقت آیا۔ ان کے خطاب پر پابندگی لگا دی گئی۔ انہوں نے 1955 میں مائی برادر کے نام سے کتاب لکھی جو بتیس برس بعد 1987 میں شائع کی گئی ۔ فاطمہ جناح نے  1965 میں فوجی آمر ایوب خان کے خلاف صدارتی انتخاب میں حصہ لیا لیکن دھاندلی کے ذریعے آپ کو شکست دے دی گئی۔ فاطمہ جناح  کا نو جولائی 1967 کو کراچی میں انتقال ہو گیا۔ آپ کی نمازجنازہ میں لاکھوں افراد نے شرکت کی تھی۔