Sunday, September 8, 2024

ماحولیاتی تحفظ پر بننے والی کارٹون فلم ”اینگری برڈز“ کا اقوام متحدہ میں پریمئر

ماحولیاتی تحفظ پر بننے والی کارٹون فلم ”اینگری برڈز“ کا اقوام متحدہ میں پریمئر
March 19, 2016
جنیوا (ویب ڈیسک) ماحولیاتی تحفظ کے بارے میں بننے والی کارٹون فلم ”اینگری برڈز“ کا پریمئر اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹرز میں ہوا۔ فلم کے پریمئر کی گرین کارپٹ تقریب میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے بھی شرکت کی۔ فلم کے گرین کارپٹ پریمئر کے موقع پر بان کی مون نے بیس مارچ کو خوشی کے عالمی دن کی مناسبت سے فلم کے ریڈ سٹار پرندے کو ”گرین“ کا اعزازی سفیر مقرر کرنے کا اعلان کیا ہے۔ بان کی مون نے فلم میں ماحولیاتی تغیرات پر ناراض ہونے والے پرندوں کے ساتھ تصاویر بنوائیں۔ فلم ایک جزیرے کے رہائشی پرندوں کے بارے میں ہے جو اڑ نہیں سکتے اور اچانک ان کا پالا وہاں آ جانے والے جانوروں سے پڑ جاتا ہے۔ فلم بیس مارچ کو امریکا میں ریلیز ہو گی۔