Thursday, May 9, 2024

پاکستان ماحولیاتی تبدیلیوں سے متاثرہ ممالک میں پانچویں نمبر پر ہے، وزیراعظم

پاکستان ماحولیاتی تبدیلیوں سے متاثرہ ممالک میں پانچویں نمبر پر ہے، وزیراعظم
November 26, 2020

کورونا وائرس کے حوالے سے کامیاب حکمت عملی کے بعد وزیراعظم عمران خان دنیا پرموسمیاتی تبدیلی کے خوفناک اثرات کو کم کرنے کے لئے بھی میدان میں آگئے۔ ورلڈ اکنامک فورم کی آفیشل ویب سائیٹ پرجاندار اور حقائق پر مبنی آرٹیکل لکھ دیا۔

عمران خان لکھتے ہیں کہ۔۔پاکستان نے ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے فطری راستہ اپنایا ہے۔۔اسی لیے کروڑوں درخت لگائے گئے ۔۔ماحولیاتی تبدیلیوں نے معاشی، سماجی اور سیاسی لحاظ سے برا اثر ڈالا ہے۔

آرٹیکل میں وزیراعظم پاکستان کا یہ بھی کہنا تھا کہ دنیا کو سیلابوں، خشک سالی، ہیٹ ویوز، جنگلات میں لگتی آگ اور طوفانوں کا سامنا ہے ان تمام چیزوں سے انسانیت کو خطرہ لاحق ہے ماحولیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے کوئی ملک بھی محفوط نہیں۔۔اس کے باعث پاکستان دوراہے پر کھڑا ہے۔

انہوں نے ماحولیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے فوری اقدامات کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ترقی پذیر ممالک کو سرمائے اور ٹیکنالوجی سے اسپورٹ کیا جائے، ہم خیبر پختونخواہ میں کامیابی سے کروڑوں درخت لگا چکے ہیں اب ہم 10 ارب درخت لگانے کے منصوبے پر عمل پیرا ہیں اس کے ساتھ پاکستان گرین انرجی کے استعمال کیلئے بھی پرعزم ہے۔

اِن کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان کو ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے سالانہ 7 ارب ڈالر سے 14 ارب ڈالر تک کی ضرورت ہے۔