Friday, April 26, 2024

ٹئیر فنڈ کی جانب سے کراچی کے مقامی ہوٹل میں پروجیکٹ اورینٹیشن کا انعقاد، سول سوسائٹی اور متعلقہ اداروں کی شرکت

ٹئیر فنڈ کی جانب سے کراچی کے مقامی ہوٹل میں پروجیکٹ اورینٹیشن کا انعقاد، سول سوسائٹی اور متعلقہ اداروں کی شرکت
November 28, 2021 ویب ڈیسک

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر قائد کے انگنت مسائل کی بات کی جائے تو کچرے کے انبار اور اسکی انتظام کاری سے متعلقہ پرابلمز سرِفہرست ہیں۔ ٹئیر فنڈ ان مسائل کے حل میں اپنا کردار ادا کرنے کے لیے میدانِ عمل میں ہے۔

یونائٹڈکنگڈم (UK) بیسڈآرگنائزیشن ٹئیر فنڈ کی جانب سے کراچی کے مقامی ہوٹل میں "پروجیکٹ اورینٹیشن " کا انعقاد کیا گیا جس میں سول سوسائٹی، مہران یونیورسٹی اور دیگر متعلقہ اداروں سے وابستہ شخصیات نے شرکت کی۔ واضح رہے کہ ٹئیر فنڈ اپنے پروجیکٹ کے تحت کراچی کے ڈسٹرکٹ ملیر اور کیماڑی میں ویسٹ مینجمنٹ کے ضمن میں کمیونٹی موبلائزیشن، ویسٹ سیگریگیشن اور ریسائکلنگ جیسے اہم کاموں کی انجام دہی کے لیے سرگرمِ عمل ہے۔ امید کی جارہی ہے کہ ماڈل پروجیکٹ مذکورہ ہر ڈسٹرکٹ کی 2 یوسیز (UCs) میں اپنے مطلوبہ مقاصد حاصل کرنے میں کامیاب رہے گا۔

ماحولیاتی تبدیلی چیلنج، گاربیج کی موئثر انتظام کاری سے خاطر خواہ نتائج حاصل ہو سکتے ہیں، جوناتھن جانسن

پروگرام کے شرکاء سے بات کرتے ہوئے کنٹری ڈائریکٹر، ٹئیر فنڈ جونا تھن جانسن کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ماحولیاتی تبدیلیاں چیلنج کی سی حیثیت اختیار کر چکی ہیں، کچرے کی افزودگی بھی ماحولیاتی آلودگی کا ایک اہم سبب ہے تاہم اس ضمن میں موئثر اور بروقت اقدامات مسائل کے حل میں معاون و مددگار ثابت ہونگے۔

بحیثیتِ پاکستانی ہر فرد کو کچرے اور اس سے متعلقہ مسائل کے حل میں اپنا، اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، سمعیہ سجاد

پروجیکٹ ڈائریکٹرسمعیہ سجاد نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ترقی یافتہ ممالک میں ویسٹ ریسائکلنگ سے معیشت کو بہتر بنایا جارہا ہے، بحیثیتِ پاکستانی یہ ہم سب کی ذمے داری ہے کہ اپنے اردگرد کے ماحول کو صاف ستھرا اور خوشگوار بنانے میں اپنا، اپنا کردار ادا کریں۔ مثبت طرزِعمل سے کچرے کو کارآمد بنا کر معاشی فوائد حاصل کیے جاسکتے ہیں۔ مہران یونیورسٹی کی جانب سے پروجیکٹ کی معاونت کے سلسلے میں کی گئی کاوشوں کو پریزینٹیشن کے ذریعے سامنے لایا گیا۔

ڈاکٹر رسول بخش مہر، ڈاکٹر سفار کورائی اور ڈاکٹر محمد علی نظامانی نے مزکورہ ڈسٹرکٹس میں مہران یونیورسٹی کی جانب سے کیے جانے والے بیس لائن سروے اور دیگر معاونتی اُمور پر تفصیلات سے آگاہ کیا۔

پروگرام میں سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے نمائندگان اور اسلامک ریلیف آرگنائزیشن کی جانب سے آصف شہزاد نے بھی شرکت کی۔ پروگرام کے آخر میں جوناتھن جانسن اور سمعیہ سجاد نے شرکاء کی جانب سے پوچھے جانے والے سوالوں کے جوابات دیئے۔