Thursday, April 25, 2024

ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کیلئے سندھ حکومت کا پلاسٹک بیگ پر مرحلہ وار پابندی کا اعلان

ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کیلئے سندھ حکومت کا پلاسٹک بیگ پر مرحلہ وار پابندی کا اعلان
August 9, 2019
کراچی (92 نیوز) ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کیلئے سندھ حکومت کا بڑا اقدام سامنے آیا۔ صوبے بھر میں پلاسٹک بیگ پر مرحلہ وار پابندی لگانے کا اعلان کر دیا۔ محکمہ ماحولیات سندھ نے پلاسٹک بیگ کے استعمال پر مکمل پابندی عائد کردی جس کا اطلاق یکم اکتوبر سے ہو گا۔ پلاسٹک بیگ تیار، فروخت اور استعمال کرنیوالے افراد و اداروں کے خلاف کاروائی ہو گی۔ محکمہ موحولیات نے آگاہی مہم کے لیے کپڑے کے بیگ بھی تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مشیر ماحولیات سندھ مرتضی وہاب کے مطابق پلاسٹک بیگ ماحولیات پر ہی نہیں قومی خزانے پر بوجھ ہیں۔ اب قانون پر سختی سے عمل ہو گا، پورے صوبے میں آگاہی مہم چلائینگے۔ سندھ حکومت کی پلاسٹک سے انکار مہم میں تمام سیاسی وسماجی تنظیموں اور طبقات کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور تمام تیار کنندگان کو پلاسٹک بیگ کا نیا اسٹاک جمع نہ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔