Tuesday, May 21, 2024

ماحولیات کی بہتری آنے والی نسلوں کے لیے ضروری ہے ، وزیراعظم

ماحولیات کی بہتری آنے والی نسلوں کے لیے ضروری ہے ، وزیراعظم
June 3, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے ماحولیات کی بہتری آنے والی نسلوں کے لیے ضروری ہے۔ گلوبل وارمنگ سے بچاؤ کےلیے ہر ایک کو کردار ادا کرنا ہو گا۔

وزیراعظم عمران خان نے گرین فنانسنگ انوویشن تقریب سے خطاب میں 10 بلین درختوں کا ٹارگٹ پاکستان کی بڑی ضرورت قرار دیا اور کہا درخت لگانے کے لیے بچوں میں آگاہی خوش آئند ہے۔ تقریب میں بلیو کاربن پر عالمی بینک کی جائزہ رپورٹ بھی پیش کی جائے گی۔