Tuesday, April 23, 2024

ماحولیات کا تحفظ سب کا فرض ہے ، وزیر اعظم

ماحولیات کا تحفظ سب کا فرض ہے ، وزیر اعظم
November 6, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) اسلام آباد میں ساتویں ایشین ریجنل کنزرویشن کانفرنس کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئےو زیر اعظم نے کہا کہ ماحولیات کا تحفظ ہم سب کا فرض ہے ۔ افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ  جب میں پیدا ہوا تھا تو پاکستان کی آبادی تقریباً 4 کروڑ تھی ، جو اب 22 کروڑ ہے ، شہر پھیل رہے ہیں جو سبزہ کھا رہے ہیں ، ماحولیا ت کا تحفظ ہم سب کا فرض ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان قدرتی خوبصورتی اور وسائل سے مالا مال ملک ہے،میں پاکستان کے تمام علاقے گھوم چکا ہوں،ہمالیہ کے جنگلات دنیا میں نایاب ہیں،اسکول دور میں ماحولیات سے پیار شروع کردیا تھا۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ  پہلی مرتبہ خیبرپختونخوا میں حکومت بنانے کے بعد بلین ٹری منصوبہ شروع کیا، خیبرپختونخوا میں بڑے چیلنج کی صورت میں ٹمبر مافیا کا مقابلہ کیا،ہمیں مستقبل کی نسلوں کا احساس کر کے فیصلے کرنے ہوتے ہیں،پاکستان میں گھنے جنگلات،بلند ترین پہاڑی سلسلے اور طویل صحرا ہیں۔