Wednesday, May 22, 2024

ماحول کو خراب کرکے ہم اپنی قبر خود کھود رہے ہیں، انتونیو گوتریس

ماحول کو خراب کرکے ہم اپنی قبر خود کھود رہے ہیں، انتونیو گوتریس
November 2, 2021 ویب ڈیسک

گلاسگو (92 نیوز) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ماحول کو خراب کرکے ہم اپنی قبر خود کھود رہے ہیں۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے گلاسگو میں ماحولیاتی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا عالمی درجہ حرارت پر قابو پانے کیلئے بھرپور عزم اور اقدامات کی ضرورت ہے، اقدامات نہ کئے گئے تو گلوبل وارمنگ کے تباہ کن نتائج بھگتناہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ماحولیاتی بگاڑ کی جی ٹونٹی اقوام خاص طورپر ذمہ دارہیں لیکن یہ ممالک اپنی پالیسیوں کو تبدیل کرنے کا جائزہ لے رہے ہیں۔