Friday, April 19, 2024

مائیکل وان کی پاک انگلینڈ سیریز یو اے ای منتقل کرنے کی تجویز

مائیکل وان کی پاک انگلینڈ سیریز یو اے ای منتقل کرنے کی تجویز
September 19, 2021 ویب ڈیسک

لندن (92 نیوز) سابق انگلش کپتان مائیکل وان نے پاک انگلینڈ سیریز یو اے ای منتقل کرنے کی تجویز دیدی۔

مائیکل وان نے ٹویٹ میں کہا کہ، سیریزمنسوخ کرنے کے بجائے یو اے ای منتقل کرنا سمجھداری کا فیصلہ ہوگا، وہ امید کرتے ہیں کہ پاک انگلینڈ مینز اینڈ وومنز سیریز ختم ہونے کی بجائے مکمل طور پر انعقاد پذیر ہو گی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل نیوزی لینڈ نے سکیورٹی خدشات پر کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان جمعہ کو ختم کردیا تھا اور گزشتہ روز نیوزی لینڈ کی کرکٹ چارٹر طیارے کے ذریعے یو اے ای چلی گئی جہاں وہ قرنطینہ کے بعد وطن واپس روانہ ہوگی۔