Friday, April 19, 2024

مائیکل لون سیڈل 89 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

مائیکل لون سیڈل 89 برس کی عمر میں انتقال کر گئے
September 22, 2020

پیرس ( 92 نیوز) معروف فرانسیسی اداکار  مائیکل لون سیڈل 89برس کی عمر میں چل بسے،انہیں جیمز بانڈسلسلے کی فلم میں ولن کے کردارسے شہرت ملی۔

مائیکل لون سیڈل نے 1979میں بنی جیمز بانڈسلسلے کی فلم مون ریکر میں اداکار راجر مور کے مدمقابل ولن ہیوگو ڈریکس کا کردار نبھایا تھا۔1974میں ریلیز ہونے والی کرائم تھرلر فلم دی ڈے آف دی جیکال میں جاسوس کا کردار نبھانے پر بہترین معاون اداکارکا بافٹا ایوارڈحاصل کیا تھا ۔

انہیں فرانسیسی اورانگلش زبانوں پر عبور حاصل تھا،مائیکل لون سیڈل نے سینکڑوں فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ،جس پر انہیں متعدد ایوارڈز سے بھی نوازا گیا۔