Thursday, April 18, 2024

مائیکل فلپس کی 6ماہ بعد عالمی مقابلوں میں واپسی، سو میٹر بٹرفلائی چیمپئن شپ جیت لی

مائیکل فلپس کی 6ماہ بعد عالمی مقابلوں میں واپسی، سو میٹر بٹرفلائی چیمپئن شپ جیت لی
April 17, 2015
ایریزونا (ویب ڈیسک) تیراکی کے سپراسٹار مائیکل فلپس نے امریکا میں ہونے والی سو میٹر بٹر فلائی سوئمنگ چیمپئن شپ جیت لی ہے۔ انتیس سالہ امریکی پیراک مائیکل فلپس کی چھ ماہ بعد عالمی پیراکی کے مقابلوں میں شاندار واپسی  ہوئی ہے۔ انہوں نے باون اعشاریہ بانوے سکینڈ میں بٹرفلائی ہیٹ مکمل کر کے کامیابی حاصل کر لی۔ مائیکل فلپس پانچ مقابلوں میں حصہ لیں گے جن میں سومیٹر بیک سٹروک، چار سو میٹر فری اسٹائل اور سو میٹر فری سٹائل مقابلے شامل ہیں۔ فلپس کو گزشتہ سال ستمبر میں نشے کی حالت میں ڈرائیونگ کرنے پر پولیس نے پکڑ لیا تھا جس کے بعد بعد ان پر چھ ماہ کی پابندی عائد کر دی گئی تھی۔ مائیکل فلپس نےدو ہزار آٹھ اور دو ہزار بارہ میں اولمپکس میں پیراکی کے مقابلوں میں مجموعی طور پر بائیس تمغے جیتے تھے جن میں سے اٹھارہ طلائی تھے۔