Saturday, April 27, 2024

مائیکل جیکسن کی آج ساٹھویں سالگرہ منائی جارہی ہے

مائیکل جیکسن کی آج ساٹھویں سالگرہ منائی جارہی ہے
August 29, 2018
نیو یارک ( 92 نیوز) پاپ موسیقی کے شہنشاہ مائیکل جیکسن کا آج ساٹھواں یوم پیدائش منایا جارہا  ،آنجہانی گلوکار کے منفرد سٹائل اور گانوں کی دنیا آج بھی دیوانی ہے۔ مائیکل جیکسن 1958 میں امریکی شہر گیری میں پیدا ہوئے، 1964 میں انھوں نے اپنے بہن بھائیوں پر مبنی پاپ گروپ جیکسن فائیو کی بنیاد رکھی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے موسیقی کی دنیا میں تہلکہ مچادیا۔ مائیکل جیکسن کا پہلا سولو البم آف دی وال 1971 میں سامنے آیا، 1982 میں تھرلر گایا تو دنیا ان کی دیوانی ہوگئی ۔ مائیکل جیکسن نے پاپ موسیقی کو نیا رنگ دیا  اور ساتھ میں رقص کا نیا انداز بھی متعارف کرایا ، مون واک ڈانس سٹائل تو ان کی پہچان بن گیا تھا ۔ مائیکل جیکسن کے کنسرٹس میں لاکھوں افراد شریک ہوتے تھے ، ان کے مداح دیوانہ وار ان کی ایک جھلک دیکھنے کو بے تاب نظر آتے تھے ۔ دنیا کو بلاک بسٹر البمز دینے والے اس مایہ ناز گلوکار نے ایک حمد گِو تھینکس ٹو اللہ بھی پڑھی ۔ کنگ آف پاپ مائیکل جیکسن دنیا سے رخصت ہوئے تاہم اپنے گانوں کی صورت میں وہ آج بھی اپنے چاہنے والوں کے دِلوں میں زندہ ہیں۔