Thursday, April 25, 2024

مائیکل جیکسن کا گھر ’’ نیور لینڈ ‘‘ اُنکی موت کے 10 سال بعد بالآخر فروخت

مائیکل جیکسن کا گھر ’’ نیور لینڈ ‘‘ اُنکی موت کے 10 سال بعد بالآخر فروخت
December 26, 2020

کیلیفورنیا (92 نیوز) عالمی شہرت یافتہ گلوکار مائیکل جیکسن کا گھر اُن کی موت کے دس سال بعد بالآخر فروخت ہوگیا۔ مائیکل جیکسن کے دوست نے گھر کو صرف دو کروڑ بیس لاکھ ڈالرز میں خریدا۔

مائیکل جیکسن کا عالی شان گھر ’’ نیور لینڈ ‘‘ اونے پونے داموں فروخت ہوگیا۔ عالمی شہرت یافتہ گلوکار کے دوست کی لاٹری نکل آئی۔ ارب پتی سرمایہ کار رون برکلے نے صرف 2 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز میں محل اپنے نام کرلیا۔

5 سال قبل 2015ء میں مائیکل جیکسن کے اس خوبصورت گھر کی قیمت 10 کروڑ ڈالر رکھی گئی تھی لیکن گھر فروخت نہیں ہوسکا جس کے بعد 2017 ء میں کم ہو کر اس کی قیمت 6 کروڑ 70 لاکھ ہوگئی تھی۔

مائیکل جیکسن نے یہ گھر 1988ء میں ایک کروڑ 95 لاکھ ڈالر میں خریدا تھا لیکن 2008ء میں مالی بحران کے باعث اسے قرض کے لیے گروی رکھ دیا تھا تاہم اگلے ہی برس وہ 50 سال کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔