Tuesday, April 23, 2024

مائیکل جیکسن کا 2700ایکڑ پر محیط گھر 10کروڑ ڈالر میں فروخت کیلئے پیش

مائیکل جیکسن کا 2700ایکڑ پر محیط گھر 10کروڑ ڈالر میں فروخت کیلئے پیش
May 30, 2015
کیلیفورنیا (ویب ڈیسک) آنجہانی امریکی گلوکار مائیکل جیکسن کا گھر نیور لینڈ دس کروڑ ڈالر کی قیمت کے ساتھ نیلامی کےلئے پیش کردیا گیا ہے۔ مائیکل جیکسن نے نیور لینڈ انیس سو ستاسی میں بچوں کےلئے ایک تفریح گاہ بنانے کے عزم کے ساتھ خریدا تھا اور ایک سال بعد وہ یہاں منتقل ہوگئے تھے۔ ایک کروڑ چھیانوے لاکھ ڈالر میں خریدے گئے گھر کی قیمت چکانے میں مائیکل جیکسن مشکلات کا شکار رہے تھے۔ بعدازاں ایک سرمایہ کار کمپنی نے اسے نیلامی سے بچانے میں کردار ادا کیا تھا۔ اب اس جگہ کو سکامور ویلی رینچ کے نام سے پکارا جاتا ہے۔ دو ہزار سات سو ایکڑ پر محیط یہ جائیداد فیگوئرو ماو¿نٹین روڈ پر واقع ہے اور اب مشترکہ طور پر سوتھبیز اور ہلٹن اینڈ لے لینڈ اس کی نیلامی کریں گے۔