Saturday, April 27, 2024

مائیکل بلوم برگ کی امریکی صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کی تصدیق‏

مائیکل بلوم برگ کی امریکی صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کی تصدیق‏
November 25, 2019
نیو یارک ( 92 نیوز) امریکی ارب پتی بزنس مین اور نیویارک کے سابق میئر مائیکل بلوم برگ نے ڈیموکریٹس کی جانب سے صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کی تصدیق کردی۔ 77 سالہ مائیکل بلوم برگ  کا کہنا تھا کہ وہ  صدارتی انتخاب میں حصہ لے رہے ہیں  تاکہ ڈونلڈ ٹرمپ کو شکست دے کر امریکا کی دوبارہ تعمیر کرسکیں ۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ وہ امیدوار کی حیثیت سے  ٹرمپ کے دھوکے کیخلاف کھڑے ہوں گے جبکہ اسلحہ سے تشدد اور ماحولیاتی تبدیلی کے حوالے سے امور پر  بھی امریکی صدر کے سب سے بڑے حریف ثابت ہوں گے۔ مائیکل بلوم برگ  معروف ادارے " بلوم برگ" کے مالک ہیں  ، اُن کے اعلان کے بعد ڈیموکریٹس کی جانب سے صدارتی دوڑ میں شامل امیدواروں کی تعداد اٹھارہ ہوگئی ہے ۔