Thursday, April 25, 2024

مائیکروسافٹ کی شریک بانی بل گیٹس کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز سے مستعفی

مائیکروسافٹ کی شریک بانی بل گیٹس کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز سے مستعفی
March 14, 2020
 واشنگٹن (92 نیوز) مائیکروسافٹ کی شریک بانی بل گیٹس کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز سے مستعفی ہو گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بل گیٹس نے مائیکروسافٹ اور برک شائر ہیتھ وے کے بورڈ آف ڈائریکٹرز سے اپنے مستعفی ہونے کا اعلان سوشل میڈیا پر کیا۔ انہوں نے لکھا کہ اب وہ اپنی توانائیاں فلاحی کاموں میں صرف کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ستیا نڈیلا کیساتھ مشاورت کا عمل جاری رکھیں۔ بل گیٹس نے پال ایلن کے ساتھ مل کرمائیکروسافٹ کمپنی1975 میں قائم کی تھی۔