Thursday, April 18, 2024

مائیکروسافٹ ”ونڈوز 10“ رواں ماہ کے آخر میں متعارف کروانے کیلئے پرعزم

مائیکروسافٹ ”ونڈوز 10“ رواں ماہ کے آخر میں متعارف کروانے کیلئے پرعزم
July 15, 2015
واشنگٹن (ویب ڈیسک) مائیکروسافٹ کارپوریشن نے اعلان کیا ہے کہ ونڈوز 10 رواں ماہ کی 29تاریخ کو متعارف کرائے گی۔ ادارے نے مزید بتایا کہ نیا آپریٹنگ نظام رفتار میں تیزتر، سکیورٹی کے لحاظ سے بہتر اور ہموار نوعیت کا ہو گا۔ یہ ونڈوز عام فہم اور استعمال میں سہل جبکہ خودکار طور پر اپ ٹو ڈیٹ ہونے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ مائیکرو سافٹ بغیر نفع نقصان کی بنیاد پر کام کرنے والے 10 عالمی اور 100 مقامی اداروں کے ساتھ پارٹنرشپ کرے گی جس کے مقاصد کے فروغ کےلئے ایک کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کرےگی۔ واضح رہے کہ کمپنی کے حصص کی قدر میں 24 سینٹ کا اضافہ ہوا ہے یعنی ایک شیئر کی قیمت 44.85 ڈالر ہوگئی۔