Sunday, May 5, 2024

مائیکرو سافٹ کے بانی کا وزیر اعظم کو خط ، پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری کی پیشکش

مائیکرو سافٹ کے بانی کا وزیر اعظم کو خط ، پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری کی پیشکش
January 8, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس نے وزیر اعظم کو خط میں پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری کی پیشکش کر دی۔ وزیراعظم عمران خان سے سربراہ عالمی ادارہ صحت اور صدر بل گیٹس فاؤنڈیشن نے ملاقات کی۔ صدر بل گیٹس فاؤنڈیشن نے وزیراعظم کو بل گیٹس کی جانب سے لکھا گیا خط پیش کیا۔  وزیر اعظم نے بل گیٹس کی جانب سے پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری کی خواہش کا خیر مقدم کیا۔ ملک میں گیس اور بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے معاملہ پر وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت کابینہ کمیٹی برائے توانائی کا اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ملک بھر میں بجلی اور گیس کی موجودہ صورت حال کا جائزہ لیا گیا ۔ وزیراعظم نے ملک بھر میں بجلی اور گیس کی صورت حال کی بہتری اور بجلی کی لوڈ شیڈنگ کو ختم کرنے کے لئے بھی تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کی۔ وزیرِ اعظم عمران خان سے ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری اور منورہ بی بی کی ملاقات میں بلوچستان سے متعلقہ ترقیاتی امور، پانی کی فراہمی اور بے روزگاری جیسے مسائل اور صوبہ بلوچستان میں پارٹی کے تنظیمی امور پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ صوبہ بلوچستان کی عوام کو درپیش مسائل کا مکمل ادراک ہے۔ ان مسائل کے حل کے لئے ہر ممکنہ کوشش کی جائے گی۔