Thursday, April 25, 2024

مائیکرو سافٹ کمپنی نے ایک دہائی میں کینسر کا مسئلہ حل کرنے کا دعوی ٰ کردیا

مائیکرو سافٹ کمپنی نے ایک دہائی میں کینسر کا مسئلہ حل کرنے کا دعوی ٰ کردیا
September 21, 2016
لاہور(ویب ڈیسک)مائیکروسافٹ کمپنی نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ دس برسوں میں کینسر جیسے موذی مرض کو ختم کردے گی ۔ تفصیلات کےمطابق مشہور ٹیکنالوجی کمپنی مائیکروسافٹ کینسر کے علاج کے لیے کسی کمپیوٹر وائرس کی طرح کا طریقہ کار تلاش کررہی ہے جو جسم کے خراب خلیات پر حملہ کرکے انہیں ختم کرسکے۔ ایک بار جب وہ اس کے قابل ہوجائے گی تو وہ اس وائرس کی مانیٹرنگ کے بعد اسے ری پروگرام کرکے دوبارہ صحت مند بنا دے گی۔ کمپنی نے ایک بائیولوجیکل کمپیوٹیشن یونٹ بھی قائم کیا ہے جس کا مقصد زندہ کمپیوٹرز کے خلیات بنانا ہے اور اس کی پروگرامنگ اور ری پروگرامنگ میں کامیابی کے بعد کسی بھی مرض جیسے کینسر کا علاج کیا جاسکے گا۔