Friday, April 19, 2024

مائیک پومپیو کی پاکستانی رہنماؤں سے ملاقاتیں،امریکی محکمہ خارجہ نے اعلامیہ جاری کردیا

مائیک پومپیو کی پاکستانی رہنماؤں سے ملاقاتیں،امریکی محکمہ خارجہ نے اعلامیہ جاری کردیا
September 5, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز ) امریکی محکمہ خارجہ نے مائیک پومپیو کی پاکستانی وزیر اعظم اور وزیر خارجہ  سے ملاقاتوں  کے متعلق امریکی محکمہ خارجہ نے اعلامیہ جاری کر دیا ۔ اعلامیہ کے مطابق امریکہ نے  پاکستان کو دہشتگردوں اور شدت پسندوں کے خلاف فیصلہ کن اقدامات کرنے پر زور دیا ، امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ  افغانستان اور پاکستان کا مستقبل ایک دوسرے کے ساتھ  جڑا ہوا ہے ۔ اعلامیہ میں کہا گیا کہ امریکی وزیر خارجہ کی  پاکستانی ہم منصب شاہ محمود قریشی ، وزیر اعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات خوش آئند رہی ، پاکستانی حکام کے ساتھ تجارت و معیشت پر بھی بات کی  ۔ مائیک پومپیو نے  کہا کہ  ماضی میں کئی مرتبہ ملاقاتیں  اور معاہدے ہوئے مگر عملدرآمد نہ ہو سکا۔ امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری کر دہ اعلامیہ میں کہا گیا کہ  دہشتگردوں اور شدت پسندوں کیخلاف فیصلہ کن اقدامات پر پاکستانی قیادت نےاتفاق کیاکہ یہ مشترکہ یقین دہانیوں پرعمل کاوقت ہے۔