Friday, March 29, 2024

مائیک پنس نے جوبائیڈن پر طالبان کےساتھ کیا گیا معاہدہ توڑنے کا الزام لگا دیا

مائیک پنس نے جوبائیڈن پر طالبان کےساتھ کیا گیا معاہدہ توڑنے کا الزام لگا دیا
August 18, 2021 ویب ڈیسک

واشنگٹن (92 نیوز) سابق امریکی نائب صدر مائیک پنس نے جوبائیڈن پر طالبان کےساتھ کیا گیا معاہدہ توڑنے کا الزام لگا دیا۔

مائیک پنس نے کہا معاہدے کے مطابق طالبان افغان رہنماؤں سے نئی حکومت بنانے پر مذاکرات کے لیے آمادہ نہ ہوتے تب تک امریکی افواج نے بتدریج افغانستان سے نکلنا تھا۔ بائیڈن نے ٹرمپ انتظامیہ کا معاہدہ توڑ کر طالبان کو مزید جارحیت اور حملوں پر اکسایا۔