Tuesday, April 23, 2024

مائی کراچی نمائش کا دوسرا روز،شہریوں کی بھر پور شرکت

مائی کراچی نمائش کا دوسرا روز،شہریوں  کی بھر پور شرکت
April 21, 2018
کراچی ( 92 نیوز ) کراچی ایکسپو سینٹر میں جاری مائی کراچی نمائش کے دوسرا روز شہریوں نے بھر پور انداز میں شرکت کی جبکہ نمائش میں لگے پاک افواج کے اسٹالز بھی شہریوں کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔ لان کے حسین ملبوسات ، خوبصورت زیورات  ، خواتین کے بناؤ سنگھار اور گھر کی تزئین و آرائش سمیت ہر ضروری سامان ایک ہی جگہ دستیاب  ہے ۔ ایکسپو سینٹر میں سجی مائی کراچی نمائش کے دوسرے روز شہریوں نے خوب خریداری کی ۔ نمائش میں لگے 300سے زائد ملکی و غیر ملکی اسٹالزپر جہاں شہریوں کا رش رہا وہیں سکیورٹی اداروں کے لگے اسٹالز بھی شہریوں کی توجہ کا مرکز بنے رہے ۔ کراچی چیمبر آف کامرس کے زیر اہتمام 15ہویں مائی کراچی نمائش ایکسپو سینٹر میں اتوار تک جاری رہے گی ۔