Friday, May 10, 2024

مائی بھاگی کو دنیا سے رخصت ہوئے 34 برس بیت گئے

مائی بھاگی کو دنیا سے رخصت ہوئے 34 برس بیت گئے
July 7, 2020

تھر ( 92 نیوز) تھر کی کوئل کہلانےوالی معروف گلوکارہ مائی بھاگی  کو دنیا سے رخصت ہوئے 34 برس بیت گئے ، ان کی سریلی آواز کی بدولت مداح آج بھی انہیں یاد کرتےہیں۔

مائی بھاگی  یعنی خوش نصیب 1920میں ضلع تھرپارکرکےغریب گھرانےمیں پیداہوئیں ، مائی بھاگی کا تعلق میگواڑ برادری سے تھا ، مائی بھاگی کم عمری سے ہی اپنے والدین کے ساتھ آواز سے آواز ملائی۔

سال 1968 میں ریڈیو پاکستان پر اپنی آواز کا جادوجگایا ،جس نے ان کی آوازسنی سنتاہی رہ گیا۔ اس کے بعد ان کی شہرت پاکستان سمیت دنیا بھر میں پھیل گئی۔

ان کےبے شمارگانوں نے شہرت حاصل کی تاہم کھڑی نیم کےنیچے تو زبان زدعام ہوگیا ، مائی بھاگی کی خدمات کے اعتراف کے طور پر انہیں1981ء کو صدارتی تمغا برائے حسن کارکردگی سےنوازا گیا۔

تھرسےاٹھنےوالی مائی بھاگی  سات جولائی 1986کو انتقال کرگئیں ، تاہم اپنی آواز کی بدولت وہ آج بھی مداحوں کےدلوں  میں زندہ ہیں۔