Thursday, April 25, 2024

مائنس ون فارمولا قبول نہیں کریں گے : ایم کیو ایم لندن سیکرٹریٹ

مائنس ون فارمولا قبول نہیں کریں گے : ایم کیو ایم لندن سیکرٹریٹ
September 1, 2016
کراچی (92نیوز) ایم کیو ایم کے رہنما واسع جلیل نے کہا ہے کہ الطاف حسین کے لیے مائنس ون فارمولا تسلیم نہیں کریںگے۔ تفصیلات کے مطابق انہوں نے ان خیالات کا اظہار ایم کیو ایم لندن سیکرٹریٹ سے اپنی ایک ٹویٹ میں کیا۔ انہوں نے لکھا کہ الطاف حسین متحدہ قومی موومنٹ ہے اور متحدہ قومی موومنٹ الطاف حسین ہے۔ انہوں نے مزید کہا قومی اسمبلی میں الطاف حسین بارے مذمتی قرار داد کو قبول نہیں کیا جائے گا۔