Thursday, March 28, 2024

مائنس عمران خان سے ملک کا بھلا ہو تو ن لیگ کو کوئی اعتراض نہیں، رانا ثناء

مائنس عمران خان سے ملک کا بھلا ہو تو ن لیگ کو کوئی اعتراض نہیں، رانا ثناء
July 2, 2020
لاہور (92 نیوز) اپوزیشن نے مائنس عمران خان کی رٹ لگا لی۔ مسلم لیگ ن کے رہنماء رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ مائنس عمران خان سے ملک کا بھلا ہو تو ن لیگ کو کوئی اعتراض نہیں۔ لیگی رہنماء رانا ثناء اللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس حکومت کا مقصد اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بنانا ہے اور کچھ نہیں۔ آٹا مافیا نے عوام کو لوٹا، عام آدمی کا جینا اجیرن کر دیا ہے۔ حکومت بس انتقامی کاروائیوں میں مصروف ہے، یہ حکومت ختم ہو گی۔ 2 سال میں ملک کا بیڑا غرق کر دیا ہے، سب مل کر ملک کو اس دلدل سے نکال سکتے ہیں۔ چینی بحران آٹا بحران ادویات اور پٹرول بحران کیا ن لیگ نے کروایا؟۔  مافیا کے کہنے پر پٹرول کی قیمت بڑھائی گئیں۔ کیا پی آئی اے کا بحران ن لیگ نے پیدا کیا؟۔ پی آئی اے کو دفن کر دیا اب کوڑی کے بھائو کوئی نہیں لے گا۔ سول ایوی ایشن کا بیڑا غرق کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ادارے بحران کا شکار ہیں، انتقام کے ایجنڈے نے عوام کا جینا محال کر دیا ہے، مافیا کی سرپرستی وزیر اعظم عمران خان نے کی، معیشت کا برا حال ہے، حکومت کا جانا ٹھہر گیا، مسائل کا حل مڈٹرم الیکشن ہے۔