Monday, September 16, 2024

مائزہ حمید کا شوہر بھی قبضہ مافیا نکلا

مائزہ حمید کا شوہر بھی قبضہ مافیا نکلا
April 10, 2017
اسلام آباد(92نیوز)حکومتی رکن قومی اسمبلی مائزہ حمید کا شوہر قبضہ مافیا نکلا محمد عمر ارشد نے ہیڈ اسلام کی 8 مربع زمین غیرقانونی طور پر ہتھیا لی ، دو غیر قانونی واٹر لفٹنگ پمپ بھی لگالئےجبکہ  شہری کی درخواست پر وزیراعلیٰ پنجاب نے تحقیقات کا حکم دیدیا۔ تفصیلات کےمطابق اہلیہ کے رکن اسمبلی ہونے کا فائدہ  زمین پر قبضہ کرو کون پوچھے گا؟؟مسلم لیگ ن کی رکن قومی اسمبلی مائزہ حمید کے شوہر محمد عمر ارشد نے کچھ ایسا ہی کیا 6سال پہلے 2011ءمیں محمد ارشد نے ہیڈ اسلام کی8مربع اراضی پر قبضہ کیا۔اس کام کےلئے محمد ارشد نے ڈی سی اوبہاولنگرعلی جان کی خدمات بھی لیں۔ جو کہ ان کے عزیز ہیں قبضہ شدہ اراضی کاشت ہوتا دیکھ کر زمین کی اصل وراثتی مالک ہائیکورٹ پہنچی۔ عدالت سے سٹے آرڈر بھی ملا تاہم پھر بھی کاشت جاری رہی بار بار شکایات کے باوجود محکمہ انہار اور ریونیونے کوئی قدم نہیں اٹھایا۔ اب ایک شہری غلام محی الدین شعیب کی درخواست پر وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے تحقیقات کا حکم دیدیا ہے۔ محکمہ نہر ہیڈورکس پلہ کے ایس ڈی او اور ایکسیئن دونوں نے ہی زمین پر قبضے کی تصدیق بھی کردی۔ ان کے مطابق صرف کاشتکاری ہی نہیں کی جا رہےبلکہ محمد عمر ارشد نے وہاں غیرقانونی طور پر 2بڑے واٹر لفٹنگ پمپ بھی لگارکھے ہیں۔ ذرائع کے مطابق نیب لاہور بھی اس معاملے کی تحقیقات کررہاہے لیکن مائزہ حمید کا اثرو رسوخ معاملے میں تاخیر کا سبب ہے۔