Monday, May 13, 2024

ماؤ نواز باغیوں کے حملے میں ہلاک ہونیوالے بھارتی فوجیوں کی تعداد 24 ہو گئی

ماؤ نواز باغیوں کے حملے میں ہلاک ہونیوالے بھارتی فوجیوں کی تعداد 24 ہو گئی
April 4, 2021

نئی دہلی ( 92 نیوز)بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں ماؤ نواز باغیوں کے حملے میں ہلاک بھارتی فوجیوں کی تعداد 24 ہوگئی جبکہ 32 بھارتی فوجی زخمی اور ایک لاپتہ ہے۔سکیورٹی فورسز نے گذشتہ رات ماؤ نوازوں کیخلاف آپریشن شروع کیا تھا۔

ہندوستان میں  علیحدگی پسند تحریکیں زور پکڑنے لگیں۔مودی سرکار جب سے اقتدار میں آئی ہے ہندوؤں کے علاوہ باقی تمام اقلیتوں اور مظلوم طبقات کی شناخت اور انسانی حقوق پامال ہو رہے ہیں ، اس کے رد عمل کے طور پر علیحدگی پسند تنظیموں نے اپنی مسلح کارروائیوں میں اضافہ کر دیا ہے۔

ماؤ نواز باغیوں نے بھارتی ریاست چھتیس گڑھ کے اضلاع بیجاپوراور سکم کو میدان جنگ بنا دیا، بھارتی میڈیا کے مطابق 400 ماؤ باغیوں نے چھتیس گڑھ کے جنگلوں میں تعینات بھارتی فوجیوں پر 3اطراف سے حملہ کیا، یہ ماؤ باغیوں کا 10 دنوں میں بھارتی فوج پر دوسرا بڑا حملہ ہے۔

جب حملہ ہوا ماؤ باغیوں کے علاقے میں 1500 بھارتی فوجی تعینات تھے، سکیورٹی فورسز اور باغیوں کے درمیان مقابلہ 5 گھنٹے جاری رہا۔

کسان تحریک کی شدت اور نکسل باغیوں کی حالیہ کارروائیاں بھارت کے اندر ابلتے ہوئے لاوے کا مظہر ہیں، ماؤ نواز باغی 1967 سے اپنے حقوق اور آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں، یہ مسلح تحریک اس وقت بھارت کی آدھی ریاستوں کے 60 اضلاع میں جاری ہے۔