Thursday, March 28, 2024

مئیر کراچی وسیم اختر کی بطور میئر مدت آج ختم

مئیر کراچی وسیم اختر کی بطور میئر مدت آج ختم
August 28, 2020
کراچی (92 نیوز) مئیر کراچی وسیم اختر کی بطور میئر مدت آج ختم ہوگئی۔ دسبمر 2015 میں ہونے والے انتخابات کے بعد 30 اگست 2016 کو جیل سے مئیر کراچی کا حلف اٹھانے کے بعد وسیم اختر 3 ماہ تک پابند سلاسل رہے۔ 16 نومبر 2016 کو ضمانت پر رہائی کے بعد وسیم اختر نے کراچی کی صفائی کیلئے سو روزہ مہم چلائی لیکن ناکام رہے۔ 4 برس کی میئرشپ کے دوران وسیم اختر نے اختیارات نہ ملنے کا ذکر کئی بار کیا۔ وسیم اختر کی توجہ میڈیکل اینڈ ہیلتھ، میونسپل سروسز، لینڈ، اینٹی انکروچمنٹس، کچی آبادی، اسپورٹس اینڈ ریکری ایشن، پارکس اینڈ ہارٹی کلچر سمیت دیگر محکموں پر رہی، انہیں کے دور میں ایمپریس مارکیٹ، لائٹ ہاؤس، کھوڑی گارڈن اور کراچی چڑیا گھر کے اطراف سے تجاوزات کا خاتمہ کیا گیا۔ عوامی مسائل حل نہ کرنے پر وسیم اختر لوگوں کے دلوں میں گھر نہ کرسکے، حالیہ بارشوں سے پہلے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میئر کراچی اپنے بے اختیار ہونے پر آبدیدہ ہو گئے۔ وسیم اختر کی کارکردگی پر بھی عدالت عظمی نے برہمی کا اظہار کیا، تاہم میئر اپنے مدت کے اختتام پر بھی قصوروار سندھ حکومت اور وفاق کو ٹھہراتے رہے۔