Thursday, May 2, 2024

مئیر لندن صادق خان کا بریگزیٹ پر ایک نئے ریفرینڈم کا مطالبہ

مئیر لندن صادق خان کا بریگزیٹ پر ایک نئے ریفرینڈم کا مطالبہ
September 16, 2018
لندن (92 نیوز) مئیر لندن صادق خان نے بریگزیٹ پر ایک نئے ریفرینڈم کا مطالبہ کر دیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ لوگوں کو بریگزیٹ کو رد کرنے کا موقع دینا چاہیے جو برطانیوی معیشت ،روزگار اور نیشنل ہیلتھ سروس کے لیے بھی نقصان دہ ہے۔ صادق خان نے بریگزیٹ نو ڈیل کی صورت میں برطانیہ کی صورتحال پر نظرثانی کے بعد اسے برطانیہ کے لیئے نقصان دے قرار دیتے ہوئے دوبارہ ریفرینڈم کا مطالبہ کر دیا۔ برطانیہ کے لئے صادق کا کہنا تھا کہ بریگزیٹ میں دو ہی صورتیں ممکن ہیں  یا تو ایک ڈیل ہو گی جو بہت کمزور  نوعیت کی ہو گی اور برطانیہ کے لیےانتہائی   نقصان دہ ہو گی اور نو ڈیل تو اس سے بھی زیادہ خوفناک نتائج دے گی  اور یہ دونوں ممکنات بہت  خطرناک ہیں۔ ٹریزا کو برطانوی  معیشت اور عوام کے ساتھ  اس طرح  کھیلنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ خود ایک دوسرے ریفرینڈم کے حق میں نہیں تھے لیکن حکومت کی ناقص کارکردگی  نے لوگوں کے معیار زندگی اور روزگار کو داو پر لگا دیا ہے جس کے بعد انہیں ریفرینڈم  کے علاوہ اور کوئی حل نظر نہیں آتا۔ ان کا مزید یہ کہنا تھا کہ لوگوں نے یورپین یونین سے علیحدگی کا ووٹ اس لیے نہیں دیا  تھا کہ  وہ غریب ہو جائیں، انکی نوکریاں  چھین لی جائیں  انکے کاروبار ٹھپ ہو جائیں اور ہسپتالوں میں سٹاف کی کمی واقع ہو جائے۔ صادق خان اگلے ہفتے لیبر پارٹی کی لیور پول کانفرنس میں جیرمی کاربن کو دوسرے ریفرینڈم کے حق میں بات کرنے کے لیے آمادہ کریں گے۔