Thursday, March 28, 2024

مئی کے آخر تک اٹھارہ سو میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل ہو جائے گی: عابد شیر علی

مئی کے آخر تک اٹھارہ سو میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل ہو جائے گی: عابد شیر علی
April 13, 2015
فیصل آباد (نائنٹی ٹو نیوز) وزیر مملکت عابد شیر علی نے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ اطمینان رکھیں اب کی بار گرمیوں میں انہیں زیادہ بجلی کی لوڈشیڈنگ کا سامان نہیں کرنا پڑے گا۔ فیصل آباد میں فیسکو ہیڈ کوارٹر کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بجلی کی بچت کے حوالے سے نیا شیڈول تیار کر لیا گیا ہے جس کے تحت تمام تجارتی مارکیٹیں رات آٹھ بجے، شادی ہالز رات دس بجے اور ہوٹلز رات گیارہ بجے تک بند کیے جائیں گے۔ اس فیصلے سے چاروں صوبائی حکومتوں کو آگاہ کر دیا گیا ہے اور اس پر عملدرآمد یقینی بنانے کی درخواست کی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مئی کے آخر تک مزید 18 سو میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل ہوجائے گی اور گرمیوں میں شہری علاقوں میں چھ سے سات اور دیہاتوں میں آٹھ سے دس گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہو گی۔ یہ شیڈول اگست کے آخر تک برقرار رہے گا۔ انہوں نے کہا بڑی تعداد میں نئے ٹرانسفارمرز خریدے گئے ہیں اگر اب ٹرانسفارمر کے سلسلے مین کہیں احتجاج ہوا تو متعلقہ حکام کے خلاف کاروائی ہو گی۔