Tuesday, April 23, 2024

مئی میں کورونا کیسز میں خطرناک حد تک اضافہ ہو گا ، ڈاکٹر عذرا پیچوہو

مئی میں کورونا کیسز میں خطرناک حد تک اضافہ ہو گا ، ڈاکٹر عذرا پیچوہو
April 22, 2020
 کراچی (92 نیوز) صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے خبر دار کرتے ہوئے کہا مئی میں کورونا کیسز میں خطرناک حد تک اضافہ ہو گا۔ سندھ میں کورونا کیسز میں ریکارڈ اضافہ ہو گیا۔ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 320 افراد کورونا پازیٹو کا شکار ہو گئے، تعداد3373 ہو گئی۔ کورونا وائرس سے متاثرہ مزید تین مریض  انتقال کر گئے جس کے بعد تعداد 69 ہو گئی۔ سندھ کی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے خطرے کی گھنٹی بجا دی اور کہا کہ مئی کے مہینے میں کورونا کیسز میں پیک پر ہوں گے۔ آنے والے دنوں میں صورتحال زیادہ خطرناک ہو سکتی ہے۔ ڈاکٹر عذرا پچوہو نے کہا کہ لاک ڈاون اور سماجی فاصلوں پر موثر انداز میں عمل کرنا ہو گا۔ لاک ڈاون میں رعایت دی تو تعداد اور زیادہ بڑھ جائے گی۔ ادھر وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ سندھ میں آج سب سے زیادہ کیسز سامنے آئے ہیں، یہ پریشانی کی بات ہے۔ کورونا وائرس کی ایک دوسرے سے منتقلی پندرہ اعشاریہ دو فیصد ہو گئی ہے۔ ہم سب کو اپنی آنکھیں کھولنی ہو گی۔ لاک ڈائون کی چھتری کو ہر صورت سنبھالنا ہو گا۔ انہوں نے شہریوں سے التجا کی کہ اپنے گھروں میں نماز ادا کریں۔