Saturday, April 27, 2024

مئی اور وسط جون تک شدید گرمی پڑے گی : محکمہ موسمیات

مئی اور وسط جون تک شدید گرمی پڑے گی : محکمہ موسمیات
May 18, 2016
اسلام آباد (92نیوز) ملک بھر میں موسم بتدریج گرم ہو رہا ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ وسط جون تک ریکارڈ توڑ گرمی پڑے گی۔ این ڈی ایم اے اور کلائمیٹ چینج کے اداروں نے وارننگ جاری کر دی۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ ملک بھر میں موسم یک سر تبدیل ہو چکا ہے۔ پاکستان پینل آف کلائمیٹ چینج کا کہنا ہے رواں سال جنوری سے اب تک گزرنے والے دن صدی کے گرم ترین تھے۔ بات یہی ختم نہیں ہوتی مئی اور جون میں موسم کی شدت تمام ریکارڈ توڑے گی۔ محکمہ موسمیات کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق آج سب سے زیادہ گرمی لاڑکانہ میں پڑی جہاں درجہ حرارت 52 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ رواں ہفتے کے دوران ملک بھر میں موسم خشک اور انتہائی گرم رہے گا۔ خیبرپختونخوا ہویا گلگت بلتستان، کشمیرہو یا پنجاب، سندھ‘ بلوچستان کے میدانی علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے۔ البتہ ساحلی علاقوں میں سمندری ہوائیں چلیں گی اور کراچی میں درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے کم رہنے کا امکان ہے۔