Monday, May 6, 2024

لییبین کوسٹ گارڈ کی کارروائی، اٹلی جانے والے ایک سو بیس تارکین وطن  گرفتار

لییبین کوسٹ گارڈ کی کارروائی، اٹلی جانے والے ایک سو بیس تارکین وطن  گرفتار
May 7, 2015
لیبیا (ویب ڈیسک) لیبین کوسٹ گارڈ نے یورپ جانے والے ایک سو بیس غیر قانونی تارکین وطن کو گرفتار کرلیا۔ کوسٹ گارڈز کے مطابق ایک سو بیس تارکین وطن کواس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ ساحلی شہر الخومس سے چالیس میل دور ایک فشنگ بوٹ میں سوار ہو کر اٹلی فرار ہو رہے تھے۔ لیبین کوسٹ گارڈ کے مطابق ان پر یورپ کی جانب سے اس حوالے سے شدید دباؤ ہے جبکہ مختلف ریسکیو آپریشنز میں پانچ سو کے قریب تارکین وطن کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔