Monday, September 16, 2024

لیہ : ٹریفک حادثے میں بچوں سمیت 7 افراد جاں بحق

لیہ : ٹریفک حادثے میں بچوں سمیت 7 افراد جاں بحق
February 3, 2017
لیہ (92نیوز)لیہ میں  ٹریفک  حادثے کے  نتیجے میں اسکول جانے والے بچوں  سمیت سات افراد جاں  بحق  اور پندرہ زخمی ہو گئے اندوہناک واقعہ شدید دھند کے باعث پیش  آیا ۔ تفصیلات کےمطابق کتابیں کاپیاں دھری رہ گئیں اور ماں کے ہاتھوں سے بنا لنچ بھی نصیب نہ ہوسکا۔ اسکول جانے والے  معصوم طالب علم سیدھے جنت پہنچ گئے ۔ لیہ میں جمعہ کی صبح  ہونے والا افسوس ناک واقعہ ا س وقت پیش  آیا جب وین ڈرائیورمختلف نواحی علاقوں سے بچوں کو لے کر فتح پور کے نجی ا سکولز آ رہا تھا کہ ایم ایم روڈ پر شدید دھند کے باعث  وین سامنے سے آ نے والے ٹرک سے ٹکرا گئی۔ اندوہناک حادثے میں جاں بحق ہونے والوں  میں  ڈرائیور، اس کی  بیوی ، بیٹی اور بیٹا  بھی شامل ہیں۔ حادثے کے بعد امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے زخمیوں کو قریبی اسپتال  منتقل کیا  جن میں  سے  تین  شدیدزخمی  بچوں کو  نشتر اسپتال ریفر کردیا گیا، حادثے کے بعد ٹرک کا ڈرائیور اور کنڈیکٹر فرار ہوگئے۔