Monday, May 6, 2024

لیہ میں زہریلی مٹھائی سے ہلاکتیں 27 ہو گئیں، قتل کا مقدمہ درج

لیہ میں زہریلی مٹھائی سے ہلاکتیں 27 ہو گئیں، قتل کا مقدمہ درج
April 25, 2016
لیہ (92نیوز) لیہ میں زہریلی مٹھائی کھانے سے دم توڑنے والوں کی تعداد 27 ہو گئیں۔ پولیس نے ملزمان کیخلاف درج مقدمے میں قتل کی دفعات بھی شامل کر لیں۔ تفصیلات کے مطابق زہریلی مٹھائی سے ہلاکتوں کا واقعہ ضلع لیہ کی تحصیل کروڑ لعل عیسن میں پیش آیا۔ مقامی دیہاتی عمر حیات نے اپنے پوتے کی پیدائش کی خوشی میں مٹھائی تیار کروائی جسے کھانے کے بعد 100 سے زائد افراد کی طبیعت بگڑ گئی۔ مٹھائی کھانے کے فوراً بعد 12 افراد ہلاک ہو گئے جن میں نومولود کا باپ بھی شامل تھا۔ زہریلی مٹھائی کا شکار بننے والے درجنوں افراد بھی مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں جن میں سے کئی کی حالت تشویش ناک ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مٹھائی میں مبینہ طور پر کیڑے مار دوائی ملائی گئی۔ پولیس نے مٹھائی کی دکان کے مالکان طارق محمود، خالد محمود اور ان کے ملازم حامد کو گرفتار کر لیا ہے۔