Thursday, April 25, 2024

لیہ میں دریائے سندھ میں پانی کی سطح میں اضافہ ، کئی علاقوں میں پانی داخل

لیہ میں دریائے سندھ میں پانی کی سطح میں اضافہ ، کئی علاقوں میں پانی داخل
September 7, 2020
 لیہ (92 نیوز) لیہ میں دریائے سندھ میں پانی کی سطح میں اضافہ ہو گیا۔ کئی علاقوں میں پانی داخل ہونے سے فصلیں زیر آب آ گئیں۔ خیرپور میں دریائے سندھ میں پانی کی سطح بلند ہو گئی جس کے باعث 200 سے زائد گاؤں متاثر ہوئے۔ دادو کے علاقے کاچھو میں سیلاب کے بعد 14 ویں روز بھی راستے بحال نہ کیے جا سکے۔ ادھر چودھری پرویز الہٰی نے بارشوں سے متاثرہ چکوال، لاوہ، کلرکہار، تلہ گنگ اور خوشاب کو آفت زدہ قرار دینے کا مطالبہ کر دیا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ان علاقوں کو آفت زدہ قرار دے کر یہاں ہونے والے نقصانات کا ازالہ کیا جائے۔ کراچی سمیت ملک بھر میں حالیہ شدید بارشوں نے گزشتہ کئی سال کے ریکارڈ توڑ دئیے ہیں جبکہ پنجاب کے مختلف اضلاع سیلاب کی زد میں آنے سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔