Thursday, April 25, 2024

لیہ : سی ٹی ڈی کی کارروائی‘ کالعدم تنظیموں کے 6 دہشت گرد ہلاک

لیہ : سی ٹی ڈی کی کارروائی‘ کالعدم تنظیموں کے 6 دہشت گرد ہلاک
June 1, 2016
لیہ (92نیوز) امن دشمنوں کےخلاف آپریشنز میں تیزی‘ لیہ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی میں چھ دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا۔ تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی (کاﺅنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ) نے خفیہ اطلاع پر ملتان کی تحصیل چوبرہ میں مبینہ دہشت گردوں کے ٹھکانے پر چھاپہ مارا جس پر پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ فائرنگ کے تبادلے میں 6 دہشت گرد ہلاک جبکہ 2 رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ پولیس کو جائے وقوعہ سے 2 دستی بم‘ 2آٹو میٹک رائفلز‘ ایک ماوزر اور ایک ٹی ٹی پسٹل ملا ہے۔ دہشت گردوں کا تعلق تحریک طالبان اور القاعدہ سے بتایا جاتا ہے۔ سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق دہشت گرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوئے۔ دہشت گردوں کی لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے ڈسٹرکٹ ہسپتال لیہ منتقل کر دی گئی ہیں۔