Wednesday, April 24, 2024

لیہ : زہریلی مٹھائی کھانے والے دو مزید افراد جاں بحق‘ ہلاکتوں کی تعداد 31 ہو گئی

لیہ : زہریلی مٹھائی کھانے والے دو مزید افراد جاں بحق‘ ہلاکتوں کی تعداد 31 ہو گئی
April 28, 2016
لیہ (92نیوز) لیہ میں زہریلی مٹھائی کھانے سے ہلاکتوں کا سلسلہ تھم نہ سکا۔ لاہور میں زیرعلاج مزید دو افراد دم توڑ گئے ہیں جس کے بعد جاں بحق ہونے والوں کی تعداد اکتیس ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق لیہ میں زہریلی مٹھائی کھانے سے متاثرہ اٹھارہ مریضوں کو وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر نشتر ہسپتال ملتان سے خصوصی ایمبولینسوں کے ذریعے جناح ہسپتال لاہور منتقل کیا گیا اور ان کے لیے الگ وارڈ بھی مخصوص کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ جمعرات کے روز پہلے بارہ سالہ بچہ سانول زندگی کی بازی ہار گیا جس کے چند گھنٹوں بعد پینتالیس سالہ شبیر بھی دم توڑ گیا۔ اب تک لاہور میں زیر علاج تین متاثرہ افراد دم توڑ چکے ہیں۔ اس سے پہلے بدھ کے روز خاتون نصرت بی بی انتقال کر گئی تھی۔ زہریلی مٹھائی کھانے سے متاثرہ پندرہ افراد اب بھی جناح اسپتال میں زیر علاج ہیں۔