Friday, May 3, 2024

لیہ: تیز رفتار کار کی ٹرالی سے ٹکر، ماں اور دو بیٹے جاں بحق

لیہ: تیز رفتار کار کی ٹرالی سے ٹکر، ماں اور دو بیٹے جاں بحق
December 27, 2017

لیہ (92 نیوز) لیہ میں تیز رفتار کار ٹرالی سے جا ٹکرائی۔ حادثے میں ماں اور دو بیٹے جاں بحق جبکہ چار افراد زخمی ہو گئے۔
لیہ روڈ کروڑ لعل عیسن میں تیز رفتار کار بے قابو ہو کر ٹرالی کے پیچھے سے جا ٹکرائی جس سے چالیس سالہ خاتون شکیلہ، اس کے دو بیٹے عاقب اور عبیر موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔
حادثے میں والد پرویز، دو بیٹیاں لائبہ، مریم اور اٹھارہ سالہ عاطف زخمی ہو گئے۔
زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
چاروں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔