Monday, September 16, 2024

لیہ: باپ نے پانچ بچوں کو زہردے کر خود بھی کھا لیا

لیہ: باپ نے پانچ بچوں کو زہردے کر خود بھی کھا لیا
April 27, 2017
لیہ (92 نیوز) لیہ میں گھریلو ناچاقی پر باپ نے پانچ بچوں کو زہر دے کر خود بھی زہر پی لیا۔ پانچوں بچے جاں بحق ہوگئے، باپ کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ چوک اعظم کے گاوں چک 341 کے رہائشی طارق نے اپنی بیوی کو طلاق دے دی تھی اور پانچوں بچے طارق کے پاس ہی رہتے تھے۔ گزشتہ رات طارق نے چار بیٹیوں اور ایک بیٹے کو زہر کھلایا اور خود بھی کھا لیا جس سے پانچوں بچے جاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں 12 سالہ طیب، 11 سالہ طیبہ، 9 سالہ تنزیلہ، 8 سالہ شانزے اور چھ برس کی صبا شامل ہے۔ طارق کو تشویشناک حالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہو گیا۔ اہل علاقہ کے مطابق طارق کا اپنے بھائیوں اور بھابھیوں کے ساتھ جھگڑا رہتا تھا۔